چاند بھی آپ کا چاندنی آپ ہیں ۔ اصغر شمیم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:46، 1 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : اصغر شمیم

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 29

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

چاند بھی آپ کا چاندنی آپ ہیں

نور بھی آپ کا روشنی آپ ہیں


دل کو اپنے سکوں کیوں نہ آتا بھلا

ساتھ میرے جو میرے نبی آپ ہیں


فیض پاتے ہیں سب آج بھی آپ سے

کیا کہوں میں کہ کیسے سخی آپ ہیں


آپ سا کوئی آیا نہ آئے گا اب

رب کے پیارے نبی آخری آپ ہیں


کیا بیاں میں کروں آپ کی خوبیاں

میری نعتیں مری شاعری آپ ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام