نبیوںؑ کے نبیؐ سیدِ ابرار ہمارے - اسد واصف

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

Link=اسد واصف


شاعر : اسد واصف

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 16

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نبیوں کے نبی سید ابرار ہمارے

ہیں سب سے حسیں احمدِ مختار ہمارے


پروا نہیں ہم کو جو نہیں کوئی ہمارا

آقائے دو عالم ہیں طرفدار ہمارے


دیکھو تو گنہگار کے چہرے پہ تبسم

کِس درجہ کرم کرتے ہیں سرکار ہمارے


واپس نہ کبھی آئیں گے گھر اپنے پلٹ کر

پہنچے جو قدم طیبہ میں اِک بار ہمارے


سرکار سرِ حشر کریں گے یہ اِشارہ

آجائیں اِدھر سارے گنہگار ہمارے


سرکار کہیں گے کہ تو عمل دیکھ نہ ان کے

اے ۔ ۔ ربِ جہاں یہ ہیں گنہگار ہمارے


جب عِشقِ شہہِ دیں کا کہیں ذِکر ہو واصف

میزان بنیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نعتیہ اشعار ہمارے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام