زمیں سے دُور بہت آسماں کو دیکھتے ہیں - عبد اللہ نعیم

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : عبد اللہ نعیم

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 40

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زمیں سے دور بہت آسماں کو دیکھتے ہیں

وہ اک نگاہ سے سارے جہاں کو دیکھتے ہیں


یہ آپ ہی کی بصارت ہے اے مرے آقا

مکاں میں رہتے ہوئے لا مکاں کو دیکھتے ہیں


بتایا آپ نے جو کچھ کہ ہو گا حشر کے روز

امور عرصہء روز نہاں کو دیکھتے ہیں


یقین کیجیے فورا ہی پونچھ ڈالتے ہیں

وہ جب کبھی کسی اشک_رواں کو دیکھتے ہیں


عطائے رب_علی سے نعیم آج بھی وہ

سکوت_ شام کو صبح_ رواں کو دیکھتے ہیں

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں[ماخذ میں ترمیم کریں]

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام