سدرہ سے آگے "شہرِ نہیں" تک گئے ہوئے ۔ اویس راجہ

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

Link=اویس راجہ


شاعر : اویس راجہ

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 20

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سدرٰی سے آگے "شہرِ نہیں" تک گئے ہوئے

نعلین ان کے عرشِ بریں تک گئے ہوئے


واپس کیا ہے خود کو بتا کر بشر ، ہمیں

ورنہ تھے ہم خدا کے یقیں تک گئے ہوئے


قاسم ہیں دو جہان کے مختار ، بالیقیں

خود فاقہ کش ہیں نانِ جویں تک گئے ہوئے


حاصل کئے ہوئے ہیں خدا سے بشارتیں

خادم ہیں ان کے فتحِ مبیں تک گئے ہوئے


راجہ در رسول رسا ہوں ، خدا کرے

جذبوں کے قافلے ہیں جبیں تک گئے ہوئے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام