انسان کو جو بندہ ء رحمان کر دیا ۔ محمد فیضان قادری

نعت کائنات سے
(انسان کو جو بندئہِ رحمان کر دیا ۔ محمد فیضان قادری سے رجوع مکرر)

This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر : فیضان قادری

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 3

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

انسان کو جو بندہ ءِ رحمان کر دیا

انسانیت پہ آپ نے احسان کر دیا


چشمِ کرم حضور نے جس پر بھی ڈال دی

اک پل میں اس کو صاحبِ ایمان کر دیا


دے کر رسولِ پاک نے تحفہ نماز کا

چلنا پُلِ صراط پہ آسان کر دیا


روئےِ زمیں سے چرخ کے چندہ کو توڑ کر

اہلِ جہاں کو آپ نے حیران کر دیا


صدیق ہوں عمر ہوں کہ عثمان و مرتضیٰ

چاروں کو مومنین کا سلطان کر دیا


رب کی رضاکے واسطے میرے حسین نے

کرب و بلا میں گھر سارا قربان کر دیا


رحمت سے ان کی ہر کوئ ہوتا ہے فیضِ یاب

مجھ پر بھی شاہ نے کرم فیضان کر دیا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام