دست بستہ و سر نگوں حاضر ۔ ارشد عزیز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:10، 14 مئی 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : ارشد عزیز

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر : 5

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

دست بستہ و سرنگوں حاضر

ان کے در پر میں یوں رہوں حاضر


وہ کہیں جب غلام حاضر ہو

گر کے قدموں پہ میں کہوں حاضر


وہ نگہبان بھی وہ شاہد بھی

یوں وہ ناظر ہیں اور یوں حاضر


نعت صفحے پہ دل کے لکھی ہے

کر رہا ہوں میں جوں کی توں حاضر

ان کے قدموں پہ جاں نثار کروں

ان کی خدمت میں دل کروں حاضر


جب سے مسکن یہ دل حضور کا ہے

بے کلی گم ہے اور سکوں حاضر

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 3 کی نعتیں

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام