عروج ِ ذات ِ رسول ِ خدا کی بات کرو ۔ عبداللہ ناظر
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:23، 25 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: عبداللہ ناظر === {{نعت}} === عروجِ ذاتِ رسولِ خدا کی بات کرو وفا شَناس اگر ہو ،...)
شاعر: عبداللہ ناظر
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
عروجِ ذاتِ رسولِ خدا کی بات کرو
وفا شَناس اگر ہو ، وفا کی بات کرو
مقامِ اَوجِ نبیّ الہدی کی بات کرو
رضائے شافعِ روزِ جزا کی بات کرو
خدا کا حکم ہے صلّوا علیہِ و آلِہ
نماز پڑھتے رہو رہنما کی بات کرو
شکیب و صبر کی سیرت میں غرق ہو جاؤ
جہاں کو چھوڑو دلِ بے ریا کی بات کرو
خیالِ صورتِ مکّی مدَنی میں رہ کر
جمالِ کعبۂ ارض و سما کی بات کرو
اِمامِ کون و مکاں لا اِلہَ اِلللہ
کبھی نہ بندگیِ نارسا کی بات کرو
نظر جو آئے تو جی چاہے چوم لیں ناظرؔ
قدم قدم پہ اُسی نقشِ پا کی بات کرو