عروج ِ ذات ِ رسول ِ خدا کی بات کرو ۔ عبداللہ ناظر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: عبداللہ ناظر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عروجِ ذاتِ رسولِ خدا کی بات کرو

وفا شَناس اگر ہو ، وفا کی بات کرو


مقامِ اَوجِ نبیّ الہدی کی بات کرو

رضائے شافعِ روزِ جزا کی بات کرو


خدا کا حکم ہے صلّوا علیہِ و آلِہ

نماز پڑھتے رہو رہنما کی بات کرو


شکیب و صبر کی سیرت میں غرق ہو جاؤ

جہاں کو چھوڑو دلِ بے ریا کی بات کرو


خیالِ صورتِ مکّی مدَنی میں رہ کر

جمالِ کعبۂ ارض و سما کی بات کرو


اِمامِ کون و مکاں لا اِلہَ اِلللہ

کبھی نہ بندگیِ نارسا کی بات کرو


نظر جو آئے تو جی چاہے چوم لیں ناظرؔ

قدم قدم پہ اُسی نقشِ پا کی بات کرو