"یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو ۔ کفایت علی مراد آبادی" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: کفایت علی مراد آبادی ==== {{مناجات}} ==== یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو رحمت...)
 
(No difference)

حالیہ نظرثانی بمطابق 11:22, 2 اگست 2017

شاعر: کفایت علی مراد آبادی

سانچہ:مناجات[ترمیم]

یا الہی حشر میں خیرالورٰی کا ساتھ ہو

رحمتِ عالم جنابِ مصطفٰے کا ساتھ ہو


یا الہی ہے یہی دن رات میری التجا

روزِ محشر شافعِ روزِ جزا کا ساتھ ہو


یا الہی جب قریبِ نیزہ آئے آفتاب

اس سزاوارِ خطابِ والضحٰے کا ساتھ ہو


یا الہی حشر میں نیچے لوائے حمد کے

سیدِ سادات فخرِ انبیا کا ساتھ ہو


یا الہی پُل کے اوپر بھی بہ ہنگامِ گزر

دستگیرِ بے کساں اس پیشوا کا ساتھ ہو


یا الہی جب عمل میزان میں تلنے لگیں

سید ثقلین و ختم الانبیاء کا ساتھ ہو


یا الہی جب قیامت میں صفیں بننے لگیں

اہلِ بیتِ مجتبٰے آلِ عبا کا ساتھ ہو


یا الہی شغلِ نعتِ مصطفائی میں رہوں

جسم و جاں میں جب تلک میرے وفا کا ساتھ ہو


بعد مرنے کے بھی ہے کافؔی کی یہ یارب دعا

دفترِ اشعارِ نعتِ مصطفٰے کا کا ساتھ ہو


مزید دیکھیے[ترمیم]

جان محمد قدسی | کفایت علی مراد آبادی|اے شہِ کون و مکاں، ذات تری صلِّ علٰی ۔ کفایت علی مراد آبادی|گو ترقی پہ جمالِ مہِ کامل ہووے ۔ کفایت علی مراد آبادی