ہم خاک ہیں اور خاک ہی ماوا ہے ہمارا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:43، 21 دسمبر 2016ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہم خاک ہیں اور خاک ہی ماوا ہے ہمارا
خاکی تو وہ آدم جد اعلیٰ ہے ہمارا
اللہ ہمیں خاک کرے اپنی طلب میں
یہ خاک تو سرکار سے تمغا ہے ہمارا
جس خاک پہ رکھتے تھے قدم سید عالم
اس خاک پہ قرباں دل شیدا ہے ہمارا
خم ہو گئی پشتِ فلک اس طعنِ زمیں سے
سن ہم پہ مدینہ ہے وہ رتبہ ہے ہمارا
اس نے لقب خاک شہنشاہ سے پایا
جو حیدر کرار کہ مولےٰ ہے ہمارا
اے مدعیو! خاک کو تم خاک نہ سمجھے
اس خاک میں مدفوں شہ بطحا ہے ہمارا
ہے خاک سے تعمیر مزارِ شہ کونین
معمور اسی خاک سے قبلہ ہے ہمارا
ہم خاک اڑائیں گے جو وہ خاک نہ پائی
ااباد رضا جس پہ مدینہ ہے ہمارا
حدائق بخش
حدائق بخش میں پچھلا کلام
الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا