نگار خانہ ء صد رنگ تھا سخن اسکا ۔ حماد نیازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:22، 14 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=حماد نیازی {{بسم اللہ }} شاعر: حماد نیازی === {{نعت }} === نگار خانہ ء صد رنگ تھا س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

NV hammad Niazi.jpg

شاعر: حماد نیازی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نگار خانہ ء صد رنگ تھا سخن اسکا

لہو کے دشتِ تمنا میں ہے چمن اسکا


بزرگ صبح کی درزوں میں روشنی اُسکی

نفیس خوابِ دلآرا تھا بانکپن اُسکا


ہوائے شہرِ خوش آثار میں نمو اُسکی

قدیم عطر سے مہکا ہوا دہن اُسکا


هم ایسے ننگ صفت اور تیره بختوں کو

عجب نهیں که چھپا لے گا پیرهن اسکا


هزار باغوں سے اس کی مهک کشید هوئی

گل بهشت کی مانند تھا بدن اسکا

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام