میں کس منہ سے در پر تیرے حاضری دوں ۔ ابن صفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:47، 28 اپريل 2017ء از 39.55.229.29 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شعراء کراچی ==== نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم ==== میرے آقا! میں کس منہ سے در پر تی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شعراء کراچی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

میرے آقا!

میں کس منہ سے در پر تیرے حاضری دوں

میرے ماتھے پہ اب تک نشان عبادت نہیں

ایک بھی نیک عادت نہیں

میری جھولی گناہوں سے پرہے

میرے ہاتھ کی آلودگی باعث شرم و غیرت بنی

میرے آقا!

میں کس منہ سے در پر تیرے حاضری دوں

پھر بھی آقا مرے! پھر بھی مولا میرے!

تیرے در کے سوا اور جاوں کہاں؟

ہو اجازت مجھے حاضری کی عطا

میرے آقا! میں نادم ہوں اپنی بدعادات پر


مزید دیکھیے

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان شیخ پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی