مشتاق خلیل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:39، 20 جون 2018ء از عروس فاروقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (تعارف مشتاق خلیل)
Jump to navigationJump to search

LINK


جناب مشتاق احمد خلیلؔ ۳۱مئی ۱۹۴۸ء کو محمد خلیل کے ہاں پیدا ہوئے۔ اصل گائوں ودھرا ضلع گجرات ہے اور آج کل کھاریاں کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ آرمی کی سروس سے ریٹائر منٹ کے بعد اب ادب کو زیادہ وقت دے رہے ہیں۔ انیس لکھنوی کے شاگرد ہیں۔

=نمونہ نعت

تجلیّ کون و مکاں ہیں محمد

خوشا زینتِ دوجہاں ہیں محمد


وہی عشق جس سے ہے تخلیقِ آدم

اسی عشق کے رازداں ہیں محمد


شبوں کو اجالے ملے جن کے دم سے

وہ اک جلوۂ ضوفشاں ہیں محمد


ہر اک پھول میں بُوئے شاہِ زمن ہے

خوشا حُسنِ ہر گلستاں ہیں محمد


دو عالم منور ہیں جن کی ضیا سے

وہ اک جلوۂ زرفشاں ہیں محمد


خلیلؔ ان کی خوشبو سے مہکیں فضائیں

ہر اک سمت عنبر فشاں ہیں محمد


حمدیہ و نعتیہ کلام

میں جب بھی ہوا اشک فشاں یادِ نبی میں ۔ مشتاق خلیل

مزید دیکھئے

نئے صفحات