فیض الحسن ناصر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:09، 16 جون 2018ء از 103.255.4.6 (تبادلۂ خیال) (فیض الحسن ناصر کا تعارف شامل کیا)
Jump to navigationJump to search

LINK



تعارف

محمدعبداللطیف افضل کے فرزند اور مشہور و معروف و مقبول مزاح گو شاعر جنابانور مسعود کے چچا زاد بھائی فیض الحسن ناصرؔ ۲۰ نومبر ۱۹۴۳ء کو گجرات شہر میں پیدا ہوئے۔ بی کام (آنرز) کے بعد ۲۵ سال فین انڈسٹری چلائی ۔ شاعری کا ذوق والدِ محترم سے ورثہ میں پایا اور انھیں سے رموزِ فن سیکھے ۔ علم عروض پر ایک کتاب سروشِ بلاغت کے نام سے زیرِ طبع ہے۔ اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں شاعری کرتے ہیں۔ ادبی تنظیم فروغِ سخن گجرات کے صدر ہیں۔ایک مجموعہ غزلیات چار چوفیرے چانن (پنجابی) چھپ چکا ہے۔ ا

نمونہ نعت

شاہکارِ خدا مصطفیٰ مصطفیٰ

فخرِ ارض وسمامصطفیٰ مصطفیٰ


میرِ کون و مکاں، ہادیِ دوجہاں

احمدِ مجتبیٰ مصطفیٰ مصطفیٰ


آشنائے سبل، پیشوائے رسل

خاتم الانبیا مصطفیٰ مصطفیٰ


رحمتِ بیکراں، رونقِ جاوداں

گنجِ مہر و وفا مصطفیٰ مصطفیٰ


تاجدارِ حرم، بادشاہِ عجم

شاہِ خیر الوریٰ مصطفیٰ مصطفیٰ


حمدیہ و نعتیہ کلام

کون و مکاں میں اُن کی فضیلت کی دھوم ہے ۔ فیض الحسن ناصر

مزید دیکھئے

نئے صفحات