عروس فاروقی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:00، 24 فروری 2017ء از 119.154.206.208 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: === عروس فاروقی === محمد نجم الامین عروس فاروقی ولد پیر فیض الامین فاروقی 24 نومبر 1983ء کو مونیاں شریف...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

عروس فاروقی

محمد نجم الامین عروس فاروقی ولد پیر فیض الامین فاروقی 24 نومبر 1983ء کو مونیاں شریف ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کا شجرہ نسب حضرت بابا فرید الدین گنجِ شکر اور حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہم اجمعین سے ہوتا ہواخلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے جاملتا ہے ۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول مونیاں ٹھیکریاں سےحاصل کی۔ المدینہ اسلامک یونیورسٹی گوجرانوالہ سے درس نظامی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے بی اے، بی ایڈ کیااور تدریس سے منسلک ہوگئے۔ شعری ذوق اپنے والد گرامی سے پایا اور ابتدائی طور پر اصلاح بھی انھی سے لی۔ آپ کے پسندیدہ اردو نعت گو شاعر امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ ہیں۔

مطبوعہ کتب

الغیاث آپ کا پہلا باقاعدہ مجموعہ نعت ہےجسے فروغ نعت اکیڈمی اٹک نے 2015ء میں شائع کیا۔ اس میں نعت کے ساتھ ساتھ حمد اور مناقب بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں فارسی کلام اور دوسرے میں اردو کلام ہیں۔

اعزازات

ا۔ 23مارچ 2012ء کوآل پاکستان نئی نسل مشاعرہ میں شرکت ۲۔ لاہور آرٹس کونسل کی جانب سےاعزازی سند اور 6000 روپے نقد ۳۔ فروغِ نعت ایوارڈ 2016ء

ادبی وابستگیاں

۱۔ نعت اکیڈمی لاہور ۲۔ فروغِ نعت اکیڈمی اٹک ۳۔ حلقہ اربابِ ذوق گجرات

وہ اشعار جن پر بہت پذیرائی ملی

گوش نے نام سنا ہے اُن کا اے دہن صلّ علےٰ ہوجائے نعت مجھ سے جو نہیں ہوسکتی کاش کچھ نعت نما ہوجائے

گھر کا پتہ

مونیاں ٹھیکریاں تحصیل کھاریاں ضلع گجرات

ای میل ایڈریس

uroosfarooqi@gmail.com