"سوئے من چشمِ رحمت خدارا ۔ ادیب رائے پوری" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: شاعر: ادیب رائے پوری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === میری قسمت کا چمکے ستارا سوئ...)
 
(نیا صفحہ: شاعر: ادیب رائے پوری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم === میری قسمت کا چمکے ستارا سوئ...)
 
(No difference)

حالیہ نظرثانی بمطابق 11:48, 14 اکتوبر 2017

شاعر: ادیب رائے پوری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

میری قسمت کا چمکے ستارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا

میں بھی طیبہ کا کرلوں نظارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


حشر میں شہ کی اُمّت کھڑی ہے

یہ گھڑی کیسی مشکل گھڑی ہے

ایک افتاد سب پر پڑی ہے

غم ہے یا آنسوؤں کی جھڑی ہے

دل ندامت سے ہیں پارہ پارہ

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


مری کشتی میں تھا بوجھِ عصیاں

ڈوب جانے کا تھا سارا ساماں

آپ کے نامِ نامی کے قرباں

اک طرف ہوگئی موجِ طوفاں

آپ کو میں نے جس دم پکارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


ایسا در اور کوئی کہاں ہے

بے سہاروں پہ سایہ جہاں ہے

ہر گھڑی رحمتِ بے کراں ہے

بس یہی ایک وہ آستاں ہے

عاصیوں کا جہاں ہے گزارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


جب سے تلووں کا دھوون ملا ہے

روئے خورشید چمکا ہُوا ہے

کس لیے پھول مہکا ہُوا ہے

عنبر و کیسر و مشک کیا ہے

آپ کی زلف کا ہے اتارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


ہو ادیؔبِ حزیں بھی وہاں پر

رحمتیں بٹ رہی ہوں جہاں پر

لب پہ جاری ہوں نعتیں وہاں پر

ہو نظر سرورِ دو جہاں پر

دیکھتے ہی رہے یہ نظارا

سوئے من چشمِ رحمت خدارا


مزید دیکھیں[ترمیم]

پیشکش[ترمیم]

ابو المیزاب اویس

تازہ انتخاب[ترمیم]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام