"سرکار دو عالم کے رخ پر انوار کا عالم کیا ہوگا ۔ بیکل اتساہی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
م (ابو الحسن خاور نے صفحہ سرکار دو عالم کے رخ پر انوار کا عالم کیا ہوگا ۔ بیکل بلرامپوری کو بجانب [[سرکار دو عالم کے رخ پر انوار کا عالم کیا ہو...)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 2: سطر 2:
[[زمرہ: خاص نعتیں]]
[[زمرہ: خاص نعتیں]]


شاعر: [[بیکل بلرامپوری]]
شاعر: [[بیکل اتساہی]]


==== {{نعت}} ====
==== {{نعت}} ====

حالیہ نسخہ بمطابق 23:04، 2 دسمبر 2017ء


شاعر: بیکل اتساہی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سرکار دو عالم کے رخ پر انوار کا عالم کیا ہوگا

جب زلف کا ذکر ہے قرآن میں رخسار کا عالم کیا ہوگا


محبوب خدا کے جلووؔں سے ایمان کی آنکھیں روشن ہیں

بے دیکھے ہی جب یہ عالم ہے دیدار کا عالم کیا ہوگا


جب انکے گدا بھر دیتے ہیں شاہانِ زمانہ کی جھولی

محتاج کی جب یہ حالت ہے مختار کا عالم کیا ہوگا


ہے نام میں ان کے اتنا اثر جی اٹھتے ہیں مروے بھی سن کر

وہ حال اگر خود ہی پوچھیں بیمار کا عالم کیا ہوگا


جب ان کے غلاموں کے در پر، جھکتے ہیں سلاطین عالم

پھر کوئی بتائے آقا کے دربار کا عالم کا کیا ہوگا


جب سن کر صحابہ کی باتیں کفار مسلماں ہوتے ہیں

پھر دونوں جہاں کے سرور کی گفتار کا عالم کیا ہوگا


طیبہ سے ہوا جب آتی ہے بیکل کو سکوں مل جاتا ہے

اس پار کا جب یہ عالم ہے اس پار کا عالم کیا ہوگا