ساکھ میخانہ احمد کی ہے کتنی اچھی کالی داس گپتا رضا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: کالی داس گپتا رضا

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

ساکھ میخانہءاحمد کی ہے کتنی اچھی

جام اچھے ہیں خم اچھے ہیں صراحی اچھی


ناخدا جس پہ فدا ہے وہ محمد کا ہے نام

جس پہ دیندار چڑھا ہے وہی کشتی اچھی


جام و مینا سے نہیں ہم کو سروکار مگر

آپ کے نام پہ آجائے تو مستی اچھی


اسوہ شاہ رسل کا جو ہوا دیوانہ

اس نے تعمیر طریقت کی اٹھائی اچھی


واسطے آپ کے جھیلوں تو ستم بھی اچھا

عشق میں آپ کے آئے تو بلا بھی اچھی


سامنے سیرت نبوی کے کوئی کیا ٹہھرے

نیک، مقبول، خوش اسلوب، انوکھی، اچھی


کہہ گئے راہ محمد سے گزرنے والے

آپ ہوں جس کی طرف بات اسی کی اچھی


نعت کے بدلے رضا آج سنائی جو غزل

واقعی یہ تمہیں میلاد میں سوجھی اچھی


شراکتیں

صارف: اقتدار خان

مزید دیکھیے

کالی داس گپتا رضا | پنڈت جگن ناتھ آزاد | دلو رام کوثری | رانا بھگوان داس

غیر مسلم شعراء کی شاعری