بلغ العلی بکمالہ کا چوتھا مصرع

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شیخ سعدی سے منسوب بہت مشہور عربی رباعی ہے ۔

بلغ العلےٰ بکمالہٖ​

کشفَ الدُجیٰ بجمالہٖ​

حسُنت جمیعُ خِصالہٖ​

صلو علیہ و آلہٖ​

​ ​پہنچے بلندیوں پہ ، وہ ﷺ اپنے کمال سے​

چھٹ گئے اندھیرے آپ ﷺ کے حسن و جمال سے​

آپ کی سبھی عادات مبارکہ اور سنتیں بہت پیاری ہیں​

آپ ﷺ پر اور آپ ﷺ کی آل پر سلام ہو​


مشہور واقعہ ہے کہ انہوں نے مدح رسول میں تین مصرعے کہے۔ کوشش کے باوجود چوتھا مصرعہ نہ ہوتا تھا اور سخت پریشان تھے۔ ایک شب انہیں خواب میں بشارت ہوئی۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنفس نفیس موجود ہیں اور شیخ سعدی سے فرماتے ہیں سعدی تم نے تین مصرعے کہے ہیں ذرا سناؤ۔ شیخ سعدی نے تینوں مصرعے سنائے اور خاموش ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا یہ مصرعہ بڑھا لو

صلو علیہ و آلہ۔

اور یوں حضرت شیخ سعدی کی نعتیہ رباعی مکمل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے اس رباعی کو شرف قبولیت بخشا اور اس طرح شیخ سعدی نعت گو شعرا میں ممتاز ہو گئے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت سے متعلقہ لطائف و واقعات
نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659