بانی اسلام اے خورشید تابان عرب منشی بشیشور پرشاد منور لکھنوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : منشی بشیشور پرشاد منور لکھنوی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

بانی اسلام اے خورشید تابان عرب

اے محمد مصطفی جان عرب شان عرب


ظل اقدس میں پھلا پھولا گلستان عرب

جگمگایا نور وحدت سے بیابان عرب


آپ کے پیغام کی بنیاد تھی الہام پر

اک نئی دنیا بسا ڈالی خدا کے نام پر


آپ پرنازل خدائے پاک نے قرآں کیا

سرمہءتوحید سے وا دیدہءعرفاں کیا


آشکار زندگی کا جوہر پنہاں کیا

پیکر اقدس کو رشک کعبہءایماں کیا


جو  نہ سمجھیں آپ کا رتبہ وہ اہل دل نہیں

اور کوئی جادہء تسلیم کی منزل نہیں

شراکتیں =

صارف: اقتدار خاں

مزید دیکھیے

منشی بشیشور پرشاد منور لکھنوی | دلو رام کوثری | عرش ملیسانی | غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی