"باغ حسان کے پھولوں کی مہک شعروں میں ۔ حسن رضا اطہر" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (ADMIN نے صفحہ باغ حسان کے پھولوں کی مہک شعروں میں خود بخود آئے گی اک روز چمک شعروں میں ۔ حسن رضا اطہر کو بجانب [[باغ حسان کے پھولوں کی مہک شعرو...) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 12:22، 1 جنوری 2018ء
شاعر: حسن رضا اطہر
برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
باغ حسانؔ کے پھولوں کی مہک شعروں میں
خود بخود آئے گی اک روز چمک شعروں میں
نعت لکھتے ہی رہو بیٹھ کے کعبے کے قریب
جب تلک آئے نہ طیبہ کی جھلک شعروں میں
طائرِ فکر مبارک ہو صدا آتی ہے
بلبلِ باغِ مدینہ کی چہک شعروں میں
کیسے تحریر کروں کیسے دکھاؤں سب کو
شہرِ طیبہ سے جدائی کی کسک شعروں میں
نیند آتی ہی نہیں شوقِ ثنا میں شب بھر
جاگ اٹھتی ہے عبادت کی للک شعروں میں
خش و خاشاک زمینوں میں کہاں سے آئے
گلشنِ نور کے غنچوں کی چٹک شعروں میں
میرے آقا کو یقیں تھا کہ ضرور آئے گی
حضرت کعبؔ کے ایماں کی لپک شعروں میں
مدحتِ شاہ مدینہ کی بدولت اطہرؔ
مجھ کو حاصل ہے بہت نان و نمک شعروں میں