اگست 2019 - 32ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

سانچہ:"seo:


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 32 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت لائبریری، شاہدرہ کے زیرِ اہتمام 32ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت اتوار 4 اگست 2019 کو منعقد ہوئی ـ جلال پور پیروالہ(ملتان) سے قومی سیرت ایوارڈ یافتہ نامور نعت گو شاعر جناب اشفاق احمد غوری نے بطور مہمانِ خاص شرکت فرمائی جبکہ مہمانانِ اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد، محمد ساجد ڈھلوں نوری اور زاہد محمود زاہد شامل تھے. محمد لقمان نے تلاوتِ کلامِ مجید سے محفل کا آغاز فرمایا نظامت کی ذمہ داری حسبِ معمول محمد ارسلان ارشد نے نبھائی جبکہ محمد ذوالقرنین، محمد احسن طارق، محمد حسنین ظہور چشتی، محمد لقمان، محمد عبداللہ رانا، سید عرفان احمد نقوی، محمد احمد رضا قادری، محمد نصیر انصاری اور محمد فرقان ارشد نے گلہائے عقیدت و محبت بحضور سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ـ بعد ازاں مہمانانِ اعزاز نے مہمانِ خاص کی شاعری کو خوب سراہا اور اپنے اپنے الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر بانی و ڈائریکٹر نعت لائبریری شاہدرہ چودھری محمد یوسف ورک قادری نے تمام معزز مہمانان کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور نعت لائبریری شاہدرہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا. آخر میں مہمانِ خاص اشفاق احمد غوری نے اپنی گفتگو کے دوران انتظامیہ نعت لائبریری شاہدرہ کو کامیاب محفل کے انعقاد پہ مبارکباد پیش کی اس موقع پر اُن کا کہنا تھا "گو کہ اس محفل میں حاضرین کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے مگر میں نے یہاں خلوص دیکھا مجمع چھوٹا ہونے کے باوجود یہ محفل بہت بڑی محفل ہے ننھے ثنا خوانان نے جس خوبصورت انداز سے میری لکھی ہوئی نعتیں پیش کیں مجھے اس نے بہت متاثر کیا اللہ کریم آپکی اِن کاوشوں کو قبول فرمائے" گفتگو کے بعد غوری صاحب نے اپنا خوبصورت نعتیہ کلام بھی سنایا جسے سُن کر حاضرین نے خوب داد و تحسین پیش کی بعد ازاں غوری صاحب کا ہی لکھا ہوا سلام پڑھا گیا اور محمد محمد احمد رضا قادری نے دعا کروائی اسطرح 32ویں ماہانہ محفل بھی پایہ تکمیل تک پہنچی.....