اب تو ہر شام و سحر طیبہ ہی یاد آتا ہے ۔ مشاہد رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:03، 17 اکتوبر 2017ء از 49.35.11.99 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: مشاہد رضوی ==={{نعت }}=== اب تو ہر شام و سحر طیبہ ہی یاد آتا ہے گوشۂ دل میں عجب نو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مشاہد رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اب تو ہر شام و سحر طیبہ ہی یاد آتا ہے

گوشۂ دل میں عجب نور بسا جاتا ہے

دل میں بس ایک ہی دھن ہے کہ دوبارہ پہنچوں

جانے کب شوقِ سفر اذنِ سفر پاتا ہے

گنبدِ سبز کا پھر دیکھ لوں نوری جلوہ

خیر سے دن مرا اللہ یہ کب لاتا ہے

جالیاں ،خلد کاگوشہ ، وہ قبا کے جلوے

دل مرا کیسے مناظر یہ بھلاپاتا ہے

رب نے چاہا تو میں رمضان میں دیکھوں گا حرم

ہے یقیں جلد مجھے اِذنِ سفر آتا ہے

جھولیاں بھرتے ہیں بِن مانگے گداؤں کی حضور

شاہِ کونین میرا ایسا سخی داتا ہے

مجھ کو مل جائے جگہ تھوڑی بقیع میں مولا

تجھ سے بس عرض مُشاہدؔ یہ کیے جاتا ہے ٭

پچھلا کلام

بچائیں گے تری ہم آن گنبدِ خضرا

اگلا کلام

طیبہ کا سفر شکر ہے درپیش ہوا ہے