اکبر شاہ وارثی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


نمونہ کلام

اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبیﷺ

اشرف الانبیاء ہے ہمارا نبیﷺ

وہ نبی کون؟ امت کا پیارا نبی


بلبلوں نے جو دیکھی ملاحت تری

گل کو صدقے میں تجھ پر اتارا نبی


تم ہو وہ حسن والے کہ اللہ نے

اپنا محبوب کہہ کر پکارا نبیﷺ


اور نبیوں کو مخصوص تھیں امتیں

ہر اک عالم کا بادی ہمارا نبیﷺ


آج یوسف بھی ان کی غلامی میں ہے

تم نے دیکھا زلیخا ہمارا نبیﷺ


ہے شفاعت کے سہرے کی سر پہ پھبن

آج دولہا بنا ہے ہمارا نبیﷺ


بحر عصیاں کے گرداب میں ناو ہے

ڈوبا ڈوبا مجھے دو سہارا نبیﷺ


کوچ اکبر کا جس وقت دنیا سے ہو

لب پہ جاری ہو کلمہ تمہارا نبیﷺ

مزید دیکھیے

اقبال عظیم | اکبر شاہ وارثی | بیدم شاہ وارثی | حفیظ جالندھری | خالد محمود خالد | ریاض سہروردی | عبدالستار نیازی | کوثر بریلوی | نصیر الدین نصیر | منور بدایونی | مصطفیٰ رضا نوری | محمد علی ظہوری | محمد بخش مسلم | محمد الیاس قادری | صبیح رحمانی | قاسم جہانگیری | یوسف قدیری | قمر انجم | سید ناصر چشتی | صائم چشتی | وقار احمد صدیقی | شکیل بدایونی | ساغر صدیقی | حامد لکھنوی | حبیب پینٹر



شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی