میاں بابا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

صوفی میاں بابا کا تعلق چندہ پور ضلع بلرام پور اتر پردیش بھارت سے ہے آپ بہت ہی پڑھےلکھے دیندار بزرگ تھے آپ کا نام ہی سن کر بڑے سے بڑے آسیب جن و شیطان فوراً بھاگ جایا کرتے تھے آپ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے بہت جدو جہد کرکے بڑی محنت اور لگن سے چندہ پور میں ایک دینی ادارہ قائم کیا جس کا نام مدرسہ ہدایت الاسلام ہے جو اب [[دارالعلوم ہوگیا ہے جہاں آج تقریباً پچاس بچے حفظ کررہے ہیں اور تین سو سے زائد بچے ناظرہ پڑھ رہے ہیں صوفی میاں بابا کے اس کام کو اہلیان چندہ پور کبھی فراموش نہیں کر سکتے آپ کی وصیت تھی کہ آپ کو مدرسے کے کسی گوشے میں دفن کیا جائے اسلئے آپ کو ادارہ ھذا میں ہی دفن کیا گیا، آپ کا فیضان حاصل کرنے کے لئے شعبئہ حفظ کے بچے بعض اوقات آپ کے آستانے میں بیٹھ کر اپنا سبق یاد کرتے ہیں شاید اسلئے ہی آپ نے وصیت فرمائی تھی کہ آپ کو مدرسے میں دفن کیا جائے دعا اللہ آپ کی قبر پر نور رحمت کی مزید بارش عطا فرمائے

عالم نظامی