شیر پنجاب اور فخر دہلی ۔ علمی لطفیہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:57، 8 اگست 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} سلطان الواعظین مولانا محمد بشیر کوٹلوی بڑے ظریف طبع ، اور حاضر جواب تهے ۔ آپ اپنا ایک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


سلطان الواعظین مولانا محمد بشیر کوٹلوی بڑے ظریف طبع ، اور حاضر جواب تهے ۔


آپ اپنا ایک لطیفہ بیان کرتے ہیں کہ:


متحدہ ہندوستان کے زمانے میں ، مَیں اکثر دہلی جایا کرتا تھا ۔

ایک مرتبہ فراش خانہ کے جلسۂ میلاد شریف میں گیا تو ایک دہلوی مولوی صاحب سےتعارف ہوا -

دہلی والوں نے پوسٹر میں میرے نام کے ساتھ ” شیرِ پنجاب “ لکھا تھا اور ان مولوی صاحب کے نام ساتھ ” فخرِ دہلی “ -

ایک مجلس میں سارے احباب بیٹھے تھے ، یہ پوسٹر سامنے تھا ۔

دہلوی مولوی صاحب نے مزاحاًفرمایا:


مولانا! اگر شیر پنجاب سے " ی " اڑجائے تو باقی کیا رہ جائے گا ؟

مطلب اُن کا یہ تھا کہ شیر پنجاب سے "ی" نکال دی جائے تو باقی "شرِ پنجاب" رہ جاتاہے -


میں نے عرض کی:


اور مولانا! اگر فخرِ دہلی کے فخر سے " ف " اُڑجائے تو باقی کیارہ جائےگا ؟


( باقی "خَر" رہ جاتاہے ، خر فارسی میں گدهے کو کہتے ہیں )


اس لطیفے سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے -


ایک صاحب جو شاعر بھی تھے اور شاعر بھی دہلی کے ؛ بڑی متانت سے بولے:


قبلہ ! ان حروف " ی " اور " ف " کو اڑائیےمت ، اپنے استعمال میں لائیے:


شیر کی " ی " اِن مولانا کو دے دیجیے ، تاکہ یہ خر کے بیچ لگا کر " خیر "پا سکیں -


اور فخر کی " ف " آپ لے لیجیے تاکہ شر کے آگے لگا کر " شرف " حاصل کر سکیں.


لفظوں کا برمحل استعمال بھی ایک خوب صورت ہنر ہے ، یہ ہنر جاننے والا واقعی بڑا ہنر مند ہوتا ہے ۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت سے متعلقہ لطائف و واقعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات