"توڑ کر جس نے دوبارہ مہِ کامل باندھا ۔ لیاقت علی عاصم" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: لیاقت علی عاصم === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === توڑ کر جس نے دوبارہ مہِ ک...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 30: سطر 30:
میں نے کافر کو بھی کافر نہیں غافل باندھا
میں نے کافر کو بھی کافر نہیں غافل باندھا


[[گیسوئے مشکیں کے خوابوں پر خُتن صدقے کروں ۔ لیاقت علی عاصم | گیسوئے مشکیں کے خوابوں پر خُتن صدقے کروں]]


=== رسائل و جرائد  جن میں یہ کلام شائع ہوا ===
=== رسائل و جرائد  جن میں یہ کلام شائع ہوا ===


[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]]
[[نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 07:33، 25 مارچ 2017ء


شاعر: لیاقت علی عاصم

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

توڑ کر جس نے دوبارہ مہِ کامل باندھا

میں نے اس ہاتھ سے یہ ٹوٹا ہوا دل باندھا


بس ارادہ ہی کیا تھا کہ چلوں سوے رسول

ناقۂ شوق نے خود پیٹھ پہ محمل باندھا


استعارہ کوئی محبوب و محب کا نہ ملا

میں نے آئینے کے آئینہ مقابل باندھا


مرا رخ بھی اسی جانب ہے کہ طوفانوں میں

اہلِ مکہ نے مدینے ہی کو ساحل باندھا


آپ کی نرم مزاجی کا جو مضمون سوجھا

میں نے کافر کو بھی کافر نہیں غافل باندھا


گیسوئے مشکیں کے خوابوں پر خُتن صدقے کروں

رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25