"زباں پر اے خوشا صلی علی یہ کس کا نام آیا ۔ حفیظ جالندھری" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=حفیظ جالندھری شاعر : حفیظ جالندھری === {{نعت }} === زباں پر اے خوشا صل علی یہ کس...) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 42: | سطر 42: | ||
=== مزید دیکھیے === | === مزید دیکھیے === | ||
{{منتخب شاعری}} |
حالیہ نسخہ بمطابق 18:28، 2 جنوری 2018ء
شاعر : حفیظ جالندھری
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
زباں پر اے خوشا صل علی یہ کس کا نام آیا
کہ میرے نام جبریل امیں لے کر سلام آیا
محمدﷺ جان عالم ، فخر عالم، ھادی اکرم
امام الانبیاء خیر البشر پیغمبر اعظم
محمدﷺ وہ جمال اولیں وہ پیکر نوری
محمدﷺ کاشف سر ظہور و رمز مستوری
محمدﷺ صاحب خلق عظیم و ناشر حکمت
محمدﷺ مصدر فیض عمیم و شافع امت
بہ صورت نور سبحانی بہ معنی ظل رحمانی
نشان حجت حق مظہر تائید ربانی
وہ جس کو فاتح ابواب اسرار قدم لکھئے
بنائے عرش و کرسی باعث لوح و قلم لکھئے
علی الاعلان سر کنت کنزا مخفیا کہیئے
مگر اس کی شریعت کا ادب مائع ہے کیا کہیئے