"آپ سے اذن عطا ہوتاہے، بات سجھائی جاتی ہے ۔ شعیب احمد" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (ADMIN نے صفحہ آپ سے اذن عطا ہوتاہے، بات سجھائی جاتی ہے نعت کہاں لکھی جاتی ہے ۔ شعیب احمد کو بجانب [[آپ سے اذن عطا ہوتاہے، بات سجھائی جاتی ہے ۔...) |
(کوئی فرق نہیں)
|
حالیہ نسخہ بمطابق 22:13، 30 دسمبر 2017ء
شاعر: شعیب احمد
برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
آپ سے اذن عطا ہوتاہے،بات سجھائی جاتی ہے
نعت کہاں لکھی جاتی ہے،یہ لکھوائی جاتی ہے
یہ وہ صنف ہے جس کوفرشتے ہاتھوں ہاتھ سمیٹتے ہیں
یہ وہ چیز ہے جو سرکار کو جا کے دکھائی جاتی ہے
یہ وہ کام ہے جو کروایا جاتاہے دل والوں سے
یہ خوشبو شاداب علاقوں میں مہکائی جاتی ہے
یہ وہ کرم ہے مالک کا جو کسی کسی پر ہوتا ہے
یہ دستار محبت والوں کو پہنائی جاتی ہے
یہ احسان شعیبؔ ہے مجھ پر کالی کملی والے کا
یہ سوغات مدینے سے مجھ کو بھجوائی جاتی ہے