ہے آنکھ وہ جو محو دیدار مصطفےٰ ہے ۔ محسن بھوپالی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: محسن بھوپالی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے آنکھ وہ جو محو دیدار مصطفےٰ ہے

اس دل کی بات کیا جوسرشار مصطفےٰ ہے


یہ کہکشاں وانجم یہ مہر وماہ وپرویں

ہر آئینے میں عکس انوار مصطفےٰ ہے


جو لفظ منہ سے نکلا آئین بن گیا

معراج آومیت کردار مصطفے ہے


مانگی ہوئی تجلی نظروں میں کب جچے گی

پیش نظر ہمارے کردار مصطفےٰ ہے


ہر چند عین ایماں ہے ذات خالق کل

لیکن بنائے ایماں اقرار مصطفےٰ ہے


الفاظ نارسا سے نادم نہیں ہوں محسن

جذبے کی قدر ہے یہ سرکار مصطفےٰ ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی