کونج مدینے دی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
FB IMG 1690887079037.jpg

کتاب : کونج مدینے دی

شاعر: محمد شریف ساجد

پبلشر: ادارہ پنجابی لکھاریاں، جیا موسیٰ شاہدرہ لاہور 03004737299

صفحات : 128

قیمت: 300 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

کونج مدینے دی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اسجد اقبال اسجد کے ڈیزائن کردہ خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ سامنے آنے والی یہ کتاب رائے ونڈ ضلع قصور کے بزرگ شاعر محمد شریف ساجد کا پہلا نعتیہ مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں تقریباً وہ تمام رنگ ملتے ہیں جو پنجابی کی روایتی نعت کا حصہ ہیں، ایک درویش طبیعت بزرگ ہونے کے ناطے محمد شریف ساجد نے اپنے عقیدتوں اور محبتوں کو سادہ اور برجستہ انداز میں سپردِ قلم کیا ہے۔ کتاب کے بیک فلیپ پر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد کے تاثرات درج ہیں اور ابتدائی صفحات پر محمد شریف ساجد کے شاگرد سحر فاروقی کا مضمون جبکہ عبدالرزاق محسن اور طفیل فاروقی کی منظومات شامل ہیں۔ کتاب میں موجود کلام کے مشمولات کا جائزہ لیں تو ایک چومصرعے اور ایک حمد کے بعد 71 نعتیں ہیں جس کے بعد آخر میں ایک دعائیہ کلام کو اس کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ غالباً صفحات کی قید آڑے آنے یا کسی اور وجہ کے باعث اس کتاب میں فہرست شامل نہیں کی گئی۔

منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صفی اللہ، کلیم اللہ، ذبیح اللہ، تے روح اللہ

سب آؤندے در تہاڈے بن سوالی یا رسول اللہ


ہنجواں نال میں دھو کے لیایا اکھراں نال پرو کے لیایا

نعتاں سنیاں جاں میتھوں دلدار تھے اکھیاں نوں ٹھنڈ پے گئی


شیشہ سی نور، نور دا ویکھن نوں نور دے مٹی دا پاسا کر دتا انسان دے ولے


سعدی رومی جامی ورگے

در تے ہین غلام ہزاراں