ورفعنا کی صدا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20230818 071729.jpg

کتاب : ورفعنا کی صدا

شاعر: عرفان علی عرفان

پبلشر: حسنِ ادب، فیصل آباد 03217044014

صفحات : 138

قیمت: 500 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

ورفعنا کی صدا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"ورفعنا کی صدا" فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شاعر عرفان علی عرفان کی خوبصورت کاوش ہے۔ اس کتاب میں 1 حمد کے بعد 72 نعتیہ کلام شامل کئے گئے ہیں جن میں سے اکثر طرحی نعوت ہیں ان کے علاوہ حضرت حفیظ تائب، پیر سید نصیر الدین نصیر اور نصیر احمد اختر کی ایک ایک نعت پر تضمین، ہدیہء سلام اور ایک دعائیہ قطعہ بھی اس کتاب میں موجود ہے۔ محمد اویس ازہر مدنی نے کتاب کے حوالے سے منظوم لکھا ہے جبکہ نصیر احمد اختر، سید شاہد حسین شاہد، علامہ طالب حسین کوثری اور ڈاکٹر عارف حسین عارف نے اپنے اپنے مضامین میں بہت اچھے انداز میں اس کتاب اور اس میں موجود کلام کا پُر مغز تجزیہ پیش کیا ہے اس کے علاوہ صاحبِ کتاب عرفان علی عرفان نے بھی اپنے اب تک کے ادبی سفر کی کئی باتیں بیان کیں ہیں جن کو پڑھنے سے اُن کے حوالے سے کافی معلومات حاصل ہو جاتی ہے

منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُنﷺ کو خالق نے بنایا قاسمِ انعامِ کیِ

جو مِلا، جب بھی مِلا، جتنا مِلا اُنﷺ سے مِلا


خدا کا آخری پیغام لے کر آنے والے آپﷺ

جہاں میں رونقِ اسلام لے کر آنے والے آپﷺ

کلامِ گُل فشاں سے باغِ اقرا میں بہار آئی

خزانہ لوح کا بے دام لے کر آنے والے آپﷺ


ہر صحابیؓ کا یہ مسلک ہے کہ رودادِ الم

جن کی سنتا ہے خدا اُن کو سنا لیتے ہیں


خوشیوں کا نگر لمحہء مولود سے آباد

میلاد کے لمحات پہ عیدین تصدق


خوش طبع، خوش ادا، سیرتِ خوش صفا، صورتِ والضحیٰ

خوش خط و خوبرو، دلکش و دلنشیں، خاتم المرسلیںﷺ