میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام ۔ مظہر الدین مظہر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: حافظ محمد حسین حافظ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام

ان پہ لاکھوں کروڑوں درود وسلام


وقت لائے خدا جائیں دربار پر

اور کھڑے ہو کے روضئہ سرکار ہر

پیش مل کر کریں ہم درود وسلام

ان پہ لاکھوں کروڑوں درود وسلام


میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام


وہی حسنی حسینی چمن کے ہیں پھول

نورِ مولا علی جانِ زہرا جول

جن کے نانا رسولِ خدا ذی مقام

ان پہ لاکھوں کروڑوں درود وسلام


میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام


لا مکاں کے بنے ہیں وہی تو مکیں

جن کی نعلین کو چومیں عرشِ بریں

جو خدا سے ہوئے عرش پر ہم کلام

ان پہ لاکھوں کروڑوں درود وسلام


میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام

شاہِ کونین وہ رُوحِ دارین وہ

فخرِ حسین وہ غوثِ ثقلین وہ

جن کے در کا ہے حافظ بھی ادنیٰ غلام


ان پہ لاکھوں کروڑوں درود وسلام

میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام