موجب تخلیق عالم کون ہے ۔ رئیس امروہوی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : رئیس امروہوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

موجب تخلیق عالم کون ہے

وہ کہ جس کو نور ہے نور خدا

سید عالم، محمد مصطفیٰ

اول مخلوق، ختم الانبیا

جس نے اک عالم کو زندہ کردیا

موجب تخلیق عالم ہے وہی


افتخارِ نسل آدم کون ہے

کفر کا گھر جس نے ویراں کردیا

بُت کدے کو بیت یزداں کردیا

خلق کی مشکل کو آساں کردیا

آدمی کو جس نے انساں کردیا

افتخار نسل آدم ہے وہی


قائد اقوام عالم کون ہے

جس کو صرف انسانیت سے پیار تھا

جو ہر اک مخلوق کا غم خوار تھا

قیدِ رنگ و نسل سے بیزار تھا

جو اخوت کا علم بردار تھا

قائد اقوامِ عالم ہے وہی


مقصد فطرت کا محرم کون تھا

پیش کرکے ایزدی پیغام کو

توڑ ڈالا کفر کے اصنام کو

متحد کرکے تمام اقوام کو

عام جس نے کردیا اسلام کو

مقصدِ فطرت کا محرم ہے وہی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آرزو لکھنوی | ابن صفی | پروین شاکر | ثروت حسین | جمیل الدین عالی | جون ایلیا | حفیظ ہوشیار پوری | حمایت علی شاعر | رسا چغتائی | رئیس امروہوی | شان الحق حقی | عزم بہزاد | عقیل عباس جعفری | عنبرین حسیب عنبر | فرمان فتح پوری | کاشف حسین غائر | لیاقت علی عاصم | محسن بھوپالی | نصیر ترابی