لوحِ ثنا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Title page

کتاب : لوحِ ثنا

شاعر: بابر حسین بابر

پبلشر: المکتبةُالنظامیہ، قمر العلوم قمر سیالوی روڈ گجرات 03009626100

صفحات : 192

قیمت: درج نہیں

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

لوحِ ثنا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سبز بیک گراؤنڈ پر دائیں طرف کھجور کے درختوں اور بائیں جانب گنبدِ خضریٰ کے خوبصورت عکس سے مزیئن سرورق کے ساتھ منظرِ عام پر آنے والی کتاب "لوحِ ثنا" جناب بابر حسین بابرؔ کا عقیدتوں بھرا مجموعہء کلام ہے جس میں اردو کے علاوہ عربی، فارسی اور پنجابی زبان میں کہا گیا کلام موجود ہے۔ مجموعی طور پر کتاب کا 50 فیصد حصہ نعتیہ کلام پر مبنی ہے جس میں 39 اردو 10 پنجابی 2 فارسی اور 2 عربی نعتیں موجود ہیں جبکہ بقیہ 50 فیصد میں حمدیں، استغاثہ، ختمِ نبوت کے حوالے سے کلام، صحابہ کرامؓ، اہلِ بیت اطہارؓ، ازواجِ مطہراتؓ، اولیائے کرامؒ سمیت اکابرینِ دین و ملت کی شان میں ہدیہء مناقب اور دورِ حاضر کے تناظر میں معاشرتی، اصلاحی و تبلیغی نظمیں موجود ہیں۔ بابر حسین بابرؔ چونکہ دارالعوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں مدرس ہیں اس لئے اُن کی شاعری میں احکامِ شریعت اور عقیدے کا بیان جابجا دیکھنے کو ملتا ہے اس کے علاوہ انہوں نے اپنی نعتوں کو نبیء رحمتﷺ کی سیرتِ اطہر کے معطر و منور حوالوں سے بھی مزیئن کیا ہے جس سے اُن کی نعتیہ شاعری کی ایک خوبصورت شکل سامنے آتی ہے۔ لوحِ ثنا کا انتساب بھی منظوم صورت میں ہے جو ایک خاصے کی چیز دکھائی دیتی ہے، کتاب کے آغاز میں غلام مصطفےٰ دائم اور حافظ محمد رفیق چشتی کے مضامین ہیں جبکہ صاحبِ کتاب نے بھی "نعت گوئی اور اس کے تقاضے" کے عنوان سے ایک مدلل مضمون لکھا ہے مگر صاحبِ کتاب کے تعارف اور اُن کی سابقہ تخلیقات و خدمات کے حوالے سے کوئی معلومات درج نہیں کی گئیں جو محققین کی آسانی کے پیشِ نظر ہر کتاب میں ضرور شامل کرنی چاہیئیں۔


منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لوحِ ثنا سے منتخب کردہ چار اردو اور ایک پنجابی شعر

ہے وظیفہ خالقِ ارض و سما کا بھی یہی

اس لئے ملتا کمالِ بندگی ہے نعت سے


فتح ملی جو آپﷺ کو سب کو مُعَاف کر دیا

حسنِ سلوک کیجیئے ایسی مثال دیکھ کر


بزمِ عالم جو سجی ہے تو اُنہیﷺ کی خاطر

نبضِ ہستی نے اُنہیﷺ سے تو دھڑکنا سیکھا


بابرؔ ہے اُنﷺ کے نور سے روشن یہ کائنات

روشن ہمارے دل کو بھی خیر البشرﷺ کریں


مُکا دِتے جہالت دے ہنیرے ساری دنیا چوں

محمد پاکﷺ نے کامل شریعت دا سبق دِتا