سہ ماہی مدحت، خاص شمارہ قومی ادبی نعت کانفرنس 2023

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
FB IMG 1690887297264.jpg

جریدہ : سہ ماہی مدحت، لاہور (خصوصی شمارہ: قومی ادبی نعت کانفرنس 2023)

مدیر: سرور حسین نقشبندی

پتہ: دفتر سہ ماہی مدحت، آفس نمبر 26 سیکنڈ فلور بگ سٹی پلازہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور 04235774050

صفحات : 549

قیمت: 450 روپے

دورانیہ:

جنوری تا مارچ 2023

اپریل تا جون 2023


تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

شمارہ قومی ادبی نعت کانفرنس 2023[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس خصوصی شمارے میں 12 مارچ 2023 کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں "پاکستان میں نعتیہ ادب کے 75 سال" کے تِھیم پر ہونے والی دوسری قومی ادبی نعت کانفرنس کے لئے لکھے جانے والے مقالہ جات اور مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام تحریروں کو 4 بنیادی ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا باب "پیغامات" کے عنوان سے ہے جس میں مذہبی، سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات کے پیغامات شامل ہیں

دوسرا اور مرکزی باب "موضوعاتِ نعت" ہے اس میں ڈاکٹر عزیز احسن، ڈاکٹر افضال احمد انور، علامہ محمد شہزاد مجددی، ڈاکٹر شاہد اشرف، الیاس بابر اعوان، نوید صادق، ڈاکٹر ثمینہ گل، ڈاکٹر کنیز فاطمہ، ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، عدنان رشید راجا، راحلیہ خان، ارسلان اللہ خان اور مومنہ شکیل کی جانب سے کانفرنس کی مناسبت سے لکھے گئے نعت کے مختلف زاویوں کا احاطہ کرتے ہوئے طویل و مختصر مقالہ جات شامل ہیں

تیسرا باب "شخصیاتِ نعت" کا ہے جس میں آدھ درجن سے زائد نعتیہ شخصیات پر معلوماتی اور تحقیقی مضامین شامل ہیں

چوتھے اور آخری باب کا عنوان "تفکراتِ نعت" ہے اس باب میں نعت گوئی اور نعت خوانی کی اصلاح کے حوالے سے متعدد مضامین ہیں جبکہ آخری صفحات پر محمد ارسلان ارشد نے رفتگانِ نعت کے عنوان سے حالیہ کچھ برسوں میں دنیا سے چلے جانے والے نعت کاروں کی حیات و خدمات کا مختصراً جائزہ پیش کیا ہے