زادِ راہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20230905 181341.jpg

کتاب : زادِ راہ

شاعر: محمد سلیم شاہد

پبلشر: ماہوزا پبلشرز، فیصل آباد

صفحات : 216

قیمت: 800 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

زادِ راہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد سلیم شاہد فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ صحافی ہیں۔ سالوں قبل ایک بیماری کے علاج کے دوران دوائیوں کے سائڈ ایفیکٹس کی وجہ سے وہ بینائی سے محروم ہو گئے اس کے باوجود نہ صرف وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے بلکہ دنیائے شعر و سخن میں بھی اُن کا ورود ہو گیا۔ 1993 میں اُن کا پہلا مجموعہء نعت "نورِ رحمت" شائع ہُوا تھا اور اب 30 سال بعد اُن کا دوسرا نعتیہ مجموعہ "زاد راہ" کے نام سے سامنے آیا ہے۔ پروفیسر محمد طاہر صدیقی کا مضمون اور صاحبزادہ ناصر حسین راضی، حکیم ارشد محمود ارشد، پروفیسر ریاض احمد قادری، اشفاق حسین ہمذالی، اور سکندر عزیز خان کی منظومات شاملِ کتاب کی گئی ہیں جبکہ صاحبِ کتاب نے بھی 3 صفحات پر مبنی مضمون میں اظہارِ تشکر کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے سفر کو مختصراً بہت اچھے انداز میں درج کیا ہے (جو ہر صاحبِ کتاب کو کرنا چاہیئے) کلام کا جائزہ لیں تو اس کتاب میں 3 حمدیں، 1 قطعہ اور 90 نعوتِ مبارکہ شامل ہیں زیادہ تر نعتوں میں التجا اور استغاثہ کا رنگ غالب ہے

منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کعبؓ و حسانؓ و بوصیریؒ کی روش پر چل کر

نعت کہیئے تو پیمبرﷺ سے ردا ملتی ہے


مجھ کو بخشیں ضیا مرے آقاﷺ

میں قتادہؓ کی طرح آیا ہُوں


آپﷺ کی خوشبو سے مہکی ہے یہ ساری کائنات

پھول جھڑتے ہیں مرے آقاﷺ کی ہر ہر بات سے


اک بار جو ادب سے ہُوا اُنﷺ کے روبرو

جھولی پھر اُس کی دولتِ ایماں سے بھر گئی


اپنے آقاﷺ ہی سے مانگیں گے بصیرت شاہد

اُنﷺ کی چوکھٹ پہ جھکانے کو یہ سر جاتے ہیں