راہواں جنتاں دیاں

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20231004 175208.jpg

کتاب : راہواں جنتاں دیاں

شاعر: محمد ساجد ڈھلوں نوری

پبلشر: اعجاز پبلشرز، 22 اردو بازار لاہور 04237353295

صفحات : 112

قیمت: درج نہیں

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

راہواں جنتاں دیاں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محمد ساجدؔ ڈھلوں نوری گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے گُلشنِ نعت میں ایک خوبصورت پھول کی صورت مہک رہے ہیں جس کی خوشبو سے وابستگانِ نعت مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ اس عرصے میں اُن کی حمد و نعت، قرآنی مفاہیم، اور اصلاحی و فکری شاعری پر مبنی 10 سے زائد کتب منظرِ عام پر آچکی ہیں جن میں اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں الگ الگ دیوانِ نعت بھی شامل ہیں اور اِن میں سے کئی کتب کے ایک سے زائد ایڈیشن طبع ہو کر قارئین سے داد و تحسین وصول کر چکے ہیں۔ محمد ساجد ڈھلوں نوری کی تازہ ترین کتاب "راہواں جنتاں دیاں" اُن کا پنجابی نعتیہ مجموعہ ہے جس میں ایک حمدِ باری تعالیٰ، 68 نعوتِ مبارکہ، 36 رباعیات، 9 مناقب اور 3 متفرق کلام شامل ہیں۔ اس کتاب میں حضور پُر نورﷺ کے اوصاف و کمالات کا بیان بھی ہے اور آپﷺ کے شہرِ کرم کا تذکرہ بھی، سیرتِ اطہر کی شعری منظر کشی بھی ہے اور آپﷺ کے تصدق رب سے پروانہء نجات پا جانے کی تمنا کا اظہار بھی مگر اس میں موجود نعتوں کی خاص بات حضور نبیء اکرمﷺ کی ذاتِ عالی کے لئے برتا گیا ادب و احترام کا وہ خوبصورت قرینہ ہے کہ جس کے تحت اس کتاب کی کسی بھی نعت کے کسی بھی شعر میں آقائے کُل جہانﷺ کے لئے تُو، تُم، تمہاری، اُسکی، یا تیری جیسے الفاظ استعمال نہیں کئے گئے۔ یوں تو محمد ساجد ڈھلوں نوری صاحب کی ہر کتاب میں ہی اس بات کی احتیاط نظر آتی ہے اور وہ اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بھی اُٹھاتے رہتے ہیں مگر خاص طور پر پنجابی زبان میں ایسے الفاظ سے بچتے ہوئے نعت کہنا یقیناً لائق تحسین ہونے کے ساتھ ساتھ لائق تقلید بھی ہے۔

منتخب اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

راہ جنتاں دا جے لبھنا ایں تے نعت نبیﷺ دی پڑھیا کر

بندہ رب دا جے بننا ایں تے نعت نبی دی پڑھیا کر


پہلے تے پاؤنی پینی ایں مرضی حضورﷺ دی

ہووے جے رب تعالیٰ دی مرضی دی جستجو


سرکارﷺ جے کرن نگاہواں دکھ مُکن غریباندے

ساہ سُکھ دے مَیں وی پاواں دکھ مُکن غریباندے

ساڈے مرض دا دارُو دید اے جیہڑی سب توں وڈی عید اے

مرضاں دیاں مِلن دواواں دکھ مُکن غریباندے


راہ نظر نئیں سی آؤندی جنتاں دی

آپﷺ آئے تے راہ وکھائی گئی


گناہگاراں نوں وی چھڑاون گے ساجدؔ

کہ محبوبِ غفار زندہ نبیﷺ نیں