خیراتِ خُلد

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20230818 072714.jpg

کتاب : خیراتِ خُلد

شاعر: عبدالغنی تائب

پبلشر: المدینہ پبلیکیشنز یوسف مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور 03004313913

صفحات : 208

قیمت: 500 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

خیراتِ خُلد[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خیراتِ خُلد کی اشاعت کے ساتھ جناب عبدالغنی تائبؔ کے نعتیہ مجموعہ جات کی تعداد آدھ درجن تک پہنچ گئی ہے۔

اردو زبان میں نعوت و مناقب پر مشتمل یہ مجموعہ تائبؔ صاحب کے علم و ہنر کا ایک عمدہ فن پارہ ہے۔ جہاں اُن کے کلام کے لفظ لفظ میں عیاں جذباتِ عقیدت اس مجموعے کو رعنائی بخشتے ہیں وہیں ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، ڈاکٹر کاشف عرفان، ڈاکٹر احسان اللہ طاہر، سید شاکر القادری چشتی نظامی، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی، جنید نسیم سیٹھی جیسے اہلِ قلم کے تاثرات اور آراء، خیراتِ خُلد کو مزید معتبر بنا دیتے ہیں۔ اس گُلدستہء عقیدت و مودت میں رب العزت کی بڑائی بیان کرتی 1 حمد، مدحتِ مصطفےٰﷺ کے گہر لٹاتی 56 نعوتِ مبارکہ اور 16 مناقب شامل ہیں۔ جن اکابرینِ دین و ملت کی بارگاہ میں ہدیہء منقبت پیش کیا گیا ہے اُن میں خلفائے راشدینؓ، خاتونِ جنت بی بی فاطمہ زہراؓ، امام حسنؓ و حسینؓ، شہدائے کربلاؓ، حضور غوث العظمؒ، حضرت داتا گنج بخشؒ اور مولانا جلال الدین رومیؒ کے نام شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں شائع ہونے والی اکثر کتبِ نعت کی طرح اس کتاب کا قطعہء تاریخِ اشاعت بھی صاحبزادہ محمد نجم الامین عروسؔ فاروقی نے لکھا ہے جو کتاب کے ابتدائی صفحات پر موجود ہے

منتخب اشعار(نعت)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ضمانت کامیابی کی ہے سیرت پر عمل کرنا

برائے رہنمائی نقشِ پائے مصطفےٰﷺ ہونا


ذرا دیکھو تو کر کے ذکر اوصافِ حمیدہ کا

سکینت، اطمنانِ قلب سب اس کی بدولت ہے


اُجلا اُجلا ہے مہک بار مدینہ سارا

دیدنی نور فضاؤں میں ہے اُنﷺ کی خوشبو


ضَو ریز کرے فکر و نظر، راہِ عمل کو

سُنت جو احادیث کے لفظوں کی ضیا ہے


میرے کشکولِ طلب میں ہیں ثنا کے سِکّے

مجھ سے بڑھ کر بھی تونگر ہے نہ منگتا کوئی