حدِ ادراک سے ماورائے گماں

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Manzar Phalori.jpg

شاعر: منظر پھلوری

مجموعہ کلام: ارحمِ عالم

خصوصیت : غیر منقوط شاعری

نعت ِ رسول _ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم]

حدِ ادراک سے ماورائے گماں

وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں

ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں

اس کو لاکھوں کروڑوں درود و سلام

لامکاں اور مکاں کا ہے وہ حکمراں

دل کا وہ آسرا اور مسلسل کرم

در اُسی کا ہمارا ہے دارالاماں

ہے ولائے محمدؐ کی مہر و عطا

عاصی و کم عمل ہو گئے کامراں

آئی ماحول سے ہر کسی کی صدا

سِکہ اسمِ محمدؐ کا ہر سو رواں

سارے عالم کو اس سے مدد ہے ملی

کملی والا ہو ہر اماں کی اماں

آ گئے آ گئے وہ مدد کے لیے

مہکا مہکا ہے سائل [1] دلوں کا سماں

حواشی و حوالہ جات[ترمیم]

  1. منظر پھلوری نے غیر منقوط شاعری میں اپنا تخلص "سائل " استعمال کیا ہے