غیر منقوط نعتیہ شاعری

نعت کائنات سے
(غیر منقوط شاعری سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


غیر منقوط شاعری (صنعت مہملہ ) ایک مشکل انداز ہے ۔ اس میں صرف ایسے حروف استعمال کئے جاتے ہیں جن میں نقاط نہ ہوں ۔

وہ حروف یہ ہیں ا۔ٹ۔ح۔د۔ڈ۔ر۔ڑ۔س۔ص۔ط۔ع۔ک۔گ۔ل۔م۔ں۔و۔ہ۔ء۔ی۔ے


غیرمنقوط شاعری کی روایت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انشاء اللہ خان انشا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انشاء اللہ خان انشا [1756-1817] ایک غیر معمولی اور ممتاز شاعر تھے ۔ انہوں نے بے نقط مثنوی اور دیوان لکھا ۔ عین ممکن ہے کہ اس صنعت کے بانی بھی وہی ہوں [حوالہ درکار ] ۔ انشا کے کچھ اشعار یہ ہیں

ہو عطر سہاگ لگا کر مسرور

آرام محل رکھ اسم دل کا او حور

وہ طور دکھا ہم کو کہ کل ہو معلوم

موسیٰ کا عالم اور وہ لمحہ طور

مرزا دبیر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرزا دبیر کے کچھ غیر منقوط اشعار

اول سرور دل کو ہو ، اس دم وہ کام کر

ہر اہل دل ہو محو ، وہ مدح امام کر

حاصل صلہ کلام کا دارالسلام کر

کر اس محل کو طور وہ اس دم کلام کر


مرزا دبیر کا ایک مکمل غیر منقوط سلام : مسطور اگر کمال ہو سروِ امام کا

میر انیس[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میر انیس کے ایک مرثیے میں ایک غیر منقوط بند

اس طرح کا والا ہمم ، اس طرح کا سردار

اس طرح کا عالم کا ممد اور مددگار

وہ مصور الہام احد ، محرم اسرار

وہ اصل اصول کرم داور دوار

حاصل ، اگر اِک مردہ دل آگاہ کو مارا

مارا اگر اس کو اسد اللہ کو مارا

غیر منقوط نعتیہ مجموعہ پیش کرنے والے شعرا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دور حاضر میں اس صنعت پر بہت کام ہوا ہے ۔ اور کچھ شعرا نے ایک دو کلام کیا مکمل مجموعے پیش کئے ہیں ۔

راغب مراد آبادی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

غیر منقوط نعت گوئی میں سر فہرست راغب مراد آبادی ہیں ۔ آپ کا غیر منقوط نعتیہ مجموعہ مدح رسول 1983 میں چھپا ۔ اس میں چالیس نعتیں اور تیس رباعیاں تھیں ۔

سید محمد امین شاہ نقوی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1985 میں سید محمد امین شاہ نقوی کا غیر منقوط نعتیہ مجموعہ محمد ہی محمد اس میں پنجابی ، اردو ، فارسی اور عربی چار زبانوں میں 113 منظومات اور 19 قطعات شامل ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے 1989 میں محمد رسول اللہ کے نام سے اپنے غیر منقوط عربی مجموعہ کلام میں 33 منظومات ، 313 اشعار، 12 حمد اور 12 نعتیں پیش کیں ۔

سید مختار گیلانی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1993 میں میاں چنوں کے سید مختار گیلانی نے محامدِ وراء المعرآ کے نام سے اپنا غیر منقوط مجموعہ کلام پیش کیا ۔ اس میں سرائیکی ، پنجابی ، اردو ، فارسی ، عربی اورانگریزی زبان میں شاعری کی گئی ۔

منظر پھلوری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

2013 میں جناب منظر پھلوری کا غیر منقوط مجموعہ کلام ارحم عالم منظر عام پر آیا ۔ اس مجموعہ کلام کو 2014 میں صدارتی ایوارڈ بھی ملا ۔


حدِ ادراک سے ماورائے گماں

وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں

ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں

مکمل کلام : حدِ ادراک سے ماورائے گماں

تابش الورى[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تابش الوری کا غیر منقوط نعتیہ مجموعہسرکار دوعالمؐ کے نام سے اپریل 2004 میں مجلس ثقافت پاکستان، بہاولپور سےشائع ہوا اور 2005 میں کتب سیرت کے مقابلے میں پنجاب حکومت کی طرف سے اس کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ متفرق اشعار ذیل میں درج ہیں ۔


ہم کو رہِ ہدیٰ ملی صلّ علی رسولہٖ

گم ہوا دورِ گمرہی صلّ علی رسولہٖ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عاصی ہوں مگر رحم و کرم ہو کے رہے گا

اللہ کی رحمت ہے، محمدؐ کی دعا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سرِ لوحِ کردار سردارِ عالم

ہر اک طرح سے کملی والا ہمارا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوائے اس کے دلوں کا سکوں ملے گا کہاں

سکوں کے واسطے در در سوال کس سے کروں

مزید غیر منقوط کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ محکوموں کا حامی اور مدد گار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ادیب رائے پوری

ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد ولی رازی ۔ محمد ولی رازی نے سیرت النبی پر ایک غیر منقوط کتاب ہادی عالم لکھی اور اس کتاب کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ محمد ولی رازی نے اس میں ایک غیر منقوط نعت مبارکہ بھی کہی ۔

سركارِ دو سَرا ہے محمد مرا رسول ۔۔۔۔۔۔۔ حسین الشیخ یوسف کھمباتی

طلسم اسم ِ محمد کا دائرہ ہے کوئی ۔۔۔۔۔۔۔ محمد اشفاق چغتائی

اللہ کے احساس کا احساں کوئی کم ہے ۔۔۔۔ محمد اشفاق چغتائی


غیر منقوط شاعری کا ایونٹ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

2 جنوری 2017 کو فیس بک پر نعتیہ ادب کی خدمت کے لئے بنائے گئے گروپ نعت اکیڈمی پر شعراء کو غیر منقوط نعتیں کہنے کی دعوت دی گئی ۔ جس میں درج ذیل شعرا نے اپنے کلام پیش کئے

ہوا کا ورد،ساحل سے محمد رسول اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ منصور آفاق

وہ اعلی و اولی ، ہمارے محمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظہور ضیائی

وہ ہادیء کُل ہے، وہ رسولِ دوسَرا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ عارف قادری

مہک رہا ہے گل۔ورد۔لا الہ ہر سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یاسر عباس فراز

کرم کا مصدر، عطائے داور، رسول اکرم، رسول اکرم ۔ ثاقب علوی