تجلیاتِ طیبہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20231007 075224.jpg

کتاب : تجلیاتِ طیبہ

شاعر: زاہد اقبال بھیل

پبلشر: مکتبہء شافی، 13/1 شافی چوک کریم پارک راوی روڈ لاہور 03014047881

صفحات : 128

قیمت: 500 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

تجلیاتِ طیبہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بھیل انٹرنیشنل لائبریری ننکانہ صاحب کے بانی و ڈائریکٹر زاہد اقبل بھیل کا یہ پہلا اردو نعتیہ مجموعہ ہے جس میں ایک حمد، نعت کے روایتی مضامین سے مزئین 46 نعتیں اور 12 قطعات شامل ہیں جبکہ کتاب کے حوالے سے ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم، پروفیسر ہارون الرشید تبسم اور حکیم اعجاز التاثیر کے تہنیتی کلمات بھی کتاب کا حصہ ہیں اس کے علاوہ بیک فلیپ پر متین کاشمیری کا لکھا ہُوا قطعہء تاریخِ اشاعت بھی درج ہے۔ اس مجموعہء نعت کو بھی اُن کتب میں ہی شمار کیا جائے گا جن میں عروض اور شعری مہارت کے اظہار کے بجائے صرف نبیء کریمﷺ سے محبتوں کا اظہار ہی دیکھنے کو ملتا ہے

منتخب قطعہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میرے آقاﷺ کی انگلیوں کا ہے یہ کمال

چشمے پھوٹ پڑیں لازوال

پیاسے تھے جو صحابہؓ ہوئے سیر

یہ معجزہ میرے آقاﷺ کا ہے بے مثال