ان کی خدمت میں عقیدت کے گہر بس اک بار ۔ شاہد اشرف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر : شاہد اشرف

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اُن کی خدمت میں عقیدت کے گہر بس اک بار

مجھ خطا کار کو توفیقِ ہنر بس اک بار


حوصلہ ٹوٹ گیا تھا مرا اک حادثے میں

جا پڑی گنبدِ خضرا پہ نظر بس اک بار


چند غنچے مرے سوکھے ہوئے گلشن کے لیے

اور پھیلی ہوئی شاخوں پہ ثمر بس اک بار


نہ رہا تیز ہواؤں میں ٹھکانہ جن کا

اُن پرندوں کی شہا خیر خبر بس اک بار


اے مرے پیارے نبی اور مرے پیارے خدا

مجھ گنہگار پہ رحمت کی نظر بس اک بار


سامنے سارے زمانے کے کھڑا ہوں تن کر

اُن کی چوکھٹ پہ جھکا ہے مرا سر بس اک بار


موت کا وقت مقرر ہے ہر اک کا شاہد

پیشتر اس سے مدینے کا سفر بس اک بار

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام