کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس ۔ فراغ روہوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:57، 22 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Faragh-rohvi.png


شاعر : فراغ روہوی

صنعت : غیر منقوط

حمدِ باری تعالی جل جلالہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس

وہی ہم کو ملا ہے عکس در عکس


سرِ صحرا‘ سرِ ساحل‘ سرِ رہ

کلام اُس کا لکھا ہے عکس در عکس


رسالہ در رسالہ اسمِ واحد

دکھائی دے رہا ہے عکس در عکس


حوالہ در حوالہ‘ درس در درس

گماں اُس کا ہوا ہے عکس در عکس


سلاسل در سلاسل‘ دار در دار

اُسی کا سلسلہ ہے عکس در عکس


ہمالہ در ہمالہ‘ سطح در سطح

وہی حاوی رہا ہے عکس در عکس


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 26 | غیر منقوط شاعری