وہ دل جس میں عشق رسول خدا ہے ۔ درد اسعدی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:07، 5 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: درد اسعدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ دل جس میں عشقِ رسولِ خدا ہے

بہت محترم ہے بڑے کام کا ہے


حقیقت میں یہ صدقہ مصطفا ہے

خدا سے مرا سلسلہ جا ملا ہے


نظر جس میں آتا ہے حُسنِ محمد

مرے پاس ایسا بھی اک آئینہ ہے


کبھی ان کے روضہ سے باہر نہ آیا

تخیّل ہمیشہ مقیّد رہا ہے


وہ ہستی رسولِ خدا کی ہے ہستی

زمانہ کا جس نے احاطہ کیا ہے


کہاں پاوؔں رکھے گا اُس سر زمیں پر

مسافر مدینے کا یہ سوچتا ہے


کبھی درد کو آپ اپنا کہیں گے

اسی آرزو میں وہ زندہ رہا ہے