عجب شان سے جلوہ گر ہے مدینہ ۔ اسعد شاہجہاں پوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:20، 15 دسمبر 2017ء از 139.59.225.82 (تبادلۂ خیال)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اسعد شاہجہاں پوری

مطبوعہ : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 27

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عجب شان سے جلوہ گر ہے مدینہ

نظاروں کی حدِ نظر ہے مدینہ


نہ تشبیہ صادق ، نہ تمثیل برحق

بہشتوں کی نوعِ دِگر ہے مدینہ


ابھی جی تصور سے بہلا رہا ہوں

ابھی مستعارِ نظر ہے مدینہ


تڑپتی مرادو ! مچلتی اُمیدو !

ٹھہر جاؤ ! نزدیک تر ہے مدینہ


بہارِ نگارِ عرب دیکھتا ہوں

بساطِ نشاطِ نظر ہے مدینہ


وہ دورِ جہالت کی ظلمت پرستی

اُسی شب کی تاباں سحر ہے مدینہ


وہ تلخی نہیں تلخ لمحوں میں اسعدؔ !

عجب نامِ شیریں اثر ہے مدینہ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام