سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ ۔ سلطان محمود
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:37، 5 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Admin نے صفحہ سب سے اعلی ہے نبی کی نعت کہہ ۔ سلطان محمود کو بجانب سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ ۔ سلطان محمود منتقل کیا)
شاعر : سلطان محمود
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
سب سے اعلی ہے نبی کی ذات کہہ
ان کی اک اک بات رب کی بات کہہ
خود مدد فرمائے گا پروردگار
تھام قرطاس و قلم اور نعت کہہ
اپنے ہر عاشق کی ان کو ہے خبر
ان سے تو مت صورت ِ حالات کہہ
"اذ رمیت" والی آیت پڑھ کے دیکھ
دست ِ احمد کو خدا کا ہات کہہ
ان کی زلفوں کی ہے تجھ میں تیرگی
کتنی خوش قسمت ہے تو اے رات۔ کہہ
میں تو بس یوں ہی برائے نام ہوں
اصل ہے سلطان ان کی ذات کہہ