رائی رائی مرے حضور کی ہے ۔ شنکر سہسرامی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:31، 12 مارچ 2017ء از 2.48.151.0 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: رائی رائی مرے حضور کی ہے پائی پائی مرے حضور کی ہے ڈوب سکتی نہیں مری کشتی ناخدائی مرے حضور کی ہے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

رائی رائی مرے حضور کی ہے


پائی پائی مرے حضور کی ہے


ڈوب سکتی نہیں مری کشتی


ناخدائی مرے حضور کی ہے


پورا قرآن ان کی ہے مدحت


یہ بڑائی مرے حضور کی ہے


میرا شاہوں سے کم نہیں رتبہ


یہ گدائی مرے حضور کی ہے


چین کس طرح پاؤں اے شنکر


جب جدائی مرے حضور کی ہے