رائی رائی مرے حضور کی ہے ۔ شنکر سہسرامی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

رائی رائی مرے حضور کی ہے


پائی پائی مرے حضور کی ہے


ڈوب سکتی نہیں مری کشتی


ناخدائی مرے حضور کی ہے


پورا قرآن ان کی ہے مدحت


یہ بڑائی مرے حضور کی ہے


میرا شاہوں سے کم نہیں رتبہ


یہ گدائی مرے حضور کی ہے


چین کس طرح پاؤں اے شنکر


جب جدائی مرے حضور کی ہے