آپ کا حسن عطا حسن ادا اچھا لگا ۔ بشیر رزمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:15، 16 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: بشیر رزمی ==== {{نعت}} ==== آپ کا حسن عطا، حسن ادا اچھا لگا آپ کی سرکار سے جو کچھ ملا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: بشیر رزمی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کا حسن عطا، حسن ادا اچھا لگا

آپ کی سرکار سے جو کچھ ملا اچھا لگا


آپ کا لایا ہوا سلام ہی، اسلام ہے

آپ کے اسلام کا پیرو سدا اچھا لگا


آپ کے اصحاب سے باتیں سنی ہیں آپ کی

آپ نے اصحاب سے جو کچھ کہا اچھا لگا


آپ نے استاد کے آداب سکھلائے ہمیں

درس گاہِ صفہّ میں درس آپ کا اچھا لگا


آپ گزرے ہیں جہاں سے نقشِ رحمت زیر پا

ہر قدم پر گلکدہ کھلتا گیا اچھا لگا


بالِلّسان اقرارِ حق، بالقلب ہے تصدیق حق

ہاں! یہ آمنّا صَدقنَا برملا اچھا لگا


مرتفین مکہ بھی آخر مسلماں ہو گئے

یہ نظارۂ حق پسند وحق ادا اچھا لگا


مجھ سے کہتے ہیں حبیب اللہ حاوی شوق سے

آستانِ مصطفیٰ بے انتہا اچھا لگا


میں بھی حاوی سے ہوں رزمی مستفیض ومستفید

نعت اُنھیں کہتے ہوئے میں نے سنا اچھا لگا